مہر نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مہدی رحمتی نے 35 ویں عالمی نمائشگاہ کتاب کے موقع پر کہا ہے کہ نمائشگاہ کتاب مختلف افکار سے آگاہی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تہران کتب میلے کے ذریعے ایرانی افکار کو دنیا کے مختلف خطوں تک منتقل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتب میلہ کے دوران دنیا کو ایران کے مثبت امیج سے آشنا کرنا چاہئے۔ تہران بین الاقوامی کتب میلہ کے کامیاب انعقاد سے اس کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت روشن ہوگئی ہے۔
کتب میلے میں یمنی وفد کی شرکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران جنگ اور محاصرے کی وجہ سے یمن میں پبلشنگ کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ بیرونی پابندیوں کی وجہ سے یمنی معاشرہ اور عوام کو شدید نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی وفد کی کتب میلے میں شرکت نہایت حوصلہ افزا ہے۔ یمنی مصنفین اور پبلشرز نے کتب میلے میں شرکت کرکے کتب بینی کے بارے میں اپنے جذبات کا بخوبی اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ 8 سے 18 مئی تک تہران میں ہونے والے کتب میلے میں 60 بین الاقوامی پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ